9 نومبر 2010 - 20:30

فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات کا کہنا ہے کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل امن نہیں چاہتا۔ عالمی برادری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ تعمیرات مشرقی بیت المقدس میں ہورہی ہیں جو اسرائیل کا دارالحکومت ہے؛ یہودی بستیوں کی تعمیر کا امن مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دریں اثناء امریکا نے بھی اسرائیل کے بیان پر (بظاہر) ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بیانات امریکی کوششوں کے خلاف ہیں۔ فریقین یک طرفہ بیانات دینے سے گریز کریں اور بات چیت کا ماحول پیدا کریں۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ براہ راست بات چیت کریں اور امن معاہدے پر متفق ہوجائیں۔ انڈونیشیا میں امریکی صدر براک اوباما نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
............

/110